مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:کیرالہ میں ایک اور شخص میں منکی پاکس کی تصدیق

 

کیرالہ 19 جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کیرالہ میں منکی پاکس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ منکی پاکس میں مبتلا 31سالہ ہندوستانی شہری 13جولائی کو دبئی سے کنور پہنچاتھا۔
وزیر صحت وینا جارج نے میڈیا کو بتایا ہے کہ متاثرہ شخص کی حالت بہتر ہے اور اسے کنور کے سرکاری میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منکی پاکس میں مبتلا شخص سے رابطے میں رہنے والے تمام لوگوں کو بھی زیر نگرانی رکھا گیا ہے ۔چار دن قبل بھارت میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا ، جب متحدہ عرب امارات سے کیرالہ آنے والے ایک 35 سالہ شخص میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔مودی حکومت نے صحت عامہ کے اقدامات کو نافذ کرنے میں ریاستی حکام کے ساتھ تعاون کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم کیرالہ بھیجی ہے۔کیرالہ حکومت نے تمام 14اضلاع میں منکی پاکس کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور چاروں ہوائی اڈوں پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button