مقبوضہ جموں و کشمیر

احسن اونتو کی طرف سے کشمیر ی عوام کے خلاف ظلم و تشدد کی مذمت

سرینگر 29 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس نے وادی کشمیر کے عوام کے ساتھ قابض انتظامیہ کے جابرانہ اور غیر انسانی رویے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری شہری اطہر مشتاق کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آج پلوامہ گئے ۔انہوں نے مقبوضة علاقے میں نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے تمام شہریوں کی میتوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ورثاکو اپنے پیاروں کی میتوں تدفین کیلئے حوالے نہ کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ احسن اونتو نے کہاکہ اطہر مشتاق کے اہل خانہ آج بھی ان کی میت ان کے حوالے کئے جانے کے منتظر ہیں اور بھارتی فورسز میت واپس کرنے کے بجائے اہل خانہ کو دھمکیاں دے رہی ہیں۔ اطہر کے اہلخانہ نے ان کے آبائی گائوں میں اس کی قبر بھی کھودرکھی ہے۔اس موقع پر اطہر کے والد نے بھی اپنے بیٹے کی میت کی واپسی کا مطالبہ دہرایا۔احسن اونتو نے کہا کہ حال ہی میں مقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلوں میںشہید کئے جانے والے شہریوں کی میتیں واپس کی گئی ہیں لیکن اطہر کی لاش واپس نہیں کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے اطہر کے قتل کے خلاف اور اس کی میت کی واپسی کیلئے کشمیر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button