مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کی مسلح افواج میں 5سال کے دوران خودکشی کے 819 واقعات رپورٹ ہوئے: بھارتی وزارت دفاع

7a34154c-2070-41e7-a76b-d5a7f968b8d7نئی دہلی20جولائی(کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران مسلح افواج کے 819 اہلکار خودکشی کرکے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بھارتی فوج کا کہنا ہے اس طرح کے پیش آنے والے واقعات کی تعداد 642ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بات بھارت کے وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔بھارتی وزیر نے کہا کہ فضائیہ نے مذکورہ مدت میں خودکشی کے 148واقعات رپورٹ کیے جبکہ بھارتی بحریہ میں یہ تعداد 29 ہے۔وزیر کا جواب گزشتہ پانچ سال میں خودکشی کرنے والے فوجیوں اور سابق فوجیوں کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے بعد آیا۔اجے بٹ نے کہاکہ حکومت مسلح افواج میں تنائو کو کم کرنے اور خودکشیوں کو روکنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ذہنی صحت کا ایک جامع پروگرام بنایا گیا ہے جس پر2009سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپریشن اور خودکشی کے رجحانات جیسے مسائل سے دوچار مسلح افواج کے اہلکاروں کا مشاہدہ کرنے اور ان کی شناخت کرنے کے لیے مختلف طریقہ کار موجود ہیں۔بھارتی وزیر نے کہا کہ تنائو کے زیادہ خطرہ والے اہلکاروں کی شناخت یونٹ کمانڈنگ آفیسرز، رجمنٹل میڈیکل آفیسرز اور جونیئر لیڈروں کے ذریعے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی جاتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button