مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیری صحافی شیخ عبداللطیف اسلام آباد میں انتقال کر گئے
اسلام آباد 08 جولائی (کے ایم ایس)کشمیری صحافی شیخ عبداللطیف آج اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ وہ کشمیر میڈیا سروس سے بطور سب ایڈیٹر وابستہ تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرحوم بطور صحافی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے رہے ۔
وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔ سرینگر کے رہائشی شیخ عبداللطیف نے قابض بھارتی فورسز کے مظالم کیوجہ سے1990 کی دہائی میں آزاد جموں وکشمیر ہجرت کی تھی۔
کے ایم ایس کے عملے، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اور کشمیری برادری کے ارکان نے شیخ عبداللطیف کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔