سونیا گاندھی نیشنل ہیرالڈ مقدمے میں پوچھ گچھ کے لیے انفورسمنٹ دائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوئیں
نئی دہلی21 جولائی (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی آج (جمعرات )نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ مقدمے میں پوچھ گچھ کے لیے نئی دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 75 سالہ سونیا گاندھی پیراملٹری سی آر پی ایف کے حفاظتی حصار میں وسطی دہلی کے اے پی جے عبدالکلام روڈ کے ساتھ واقع تحقیقاتی ادارے ای ڈی ہیڈ کوارٹر پہنچیں۔
سونائی گاندھی جو حال ہی میں کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں ماسک پہنے ہوئے تھیں اور ان کے ساتھ ان کے بچے راہول اور پرینکا گاندھی بھی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سمن کی تصدیق اور حاضری کے پرچے میں دستخط جیسی رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد ان سے کچھ دیر پوچھ گچھ کی گئی اور بعد میں انہیں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ مقدمے میں کروڑوں روپے کی جائیداد پر ملکیت کا تنازع ہے۔