بھارت: بی جے پی کی مسلم مخالف پالیسیوں کے باعث ترسیلات زر میں بھاری کمی
نئی دہلی 27 جولائی (کے ایم ایس)بھارت میں زیزرو بنگ آف انڈیا کی طرف سے جاری کر دہ ترسیلات زر سروے برائے سال 2020۔2021میں کہا گیا کہ بھارت کو سب سے زیادہ ترسیلات زر متحدہ عرب عمارات سے آتی تھیں لیکن اب امریکہ نے خلیجی ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سروے میں کہا گیا کہ 2021۔2022میں بھارت کی مجموعی ترسیلات زر کا 23فیصد حصہ امریکہ سے آیاجبکہ متحدہ عرب امارات کا حصہ محض 17فیصد رہا۔ سروے میں کہا گیا کہ بھارت میں خلیجی ملکوں سے جو ترسیلات زر کیرالہ ، تامل ناڈو اور کرناٹک سے آتی تھیں اب ان تینوں ریاستوں کیلئے ترسیلات زر کی آمد تقریباً نصف سے بھی کم ہو گئی ۔
تجزیہ کاروں کے مطابق خلیجی ممالک بھارتی ملازمین کی تعداد میں مسلسل کمی کر رہے ہیں جس سے بھارت آنے والی ترسیلات زر واضح طور پر متاثر ہورہی ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ خلیجی ملکوں میں بھارتیوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع میں کمی کے کئی اسباب ہیں جن میں ایک سب سے اہم ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کی مسلم مخالف پالیسیاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی کی رہنما نپور شرما کے توہین آمیز بیان کے بعد بھارتی باشندوں کیلئے خلیجی ملکوںمیں صورتحا ل مزید خراب ہو گئی ہے۔