مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں گورنر کا 17ہزار لوگوں کو زمینیں فراہم کرنے کا اعلان

downloadجموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے فسطائی بھارتی حکومت کے مذموم منصوبے کے تحت لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے خطے میں مزید17ہزار افرادکو پانچ پانچ مرلے زمین فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے05اگست 2019کومقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے ایک طرف اپنی ریاستی دہشت گردی میں تیزی لائی اوردوسری طرف مقبوضہ علاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے اپنے نوآبادیاتی منصوبوں پر عملدر آمد تیز کردیاہے۔تازہ ترین اقدام کے تحت قابض انتظامیہ نے اب تک 9,000افراد کو پانچ پانچ مرلہ زمین الاٹ کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی انتظامیہ مزید 17ہزارافراد کو پانچ پانچ مرلہ زمین فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ زمین ان لوگوں کو فراہم کی جارہی ہے جو ریاست کے پشتنی باشندے نہیں ہیں اورانہیں علاقے میں بسانے کے لئے زمینیں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کیاجاسکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button