مقبوضہ جموں و کشمیر

شبیر شاہ مزاحمت کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، ڈی ایف پی

images (3)سرینگر27 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی( ڈی ایف پی ) نے کہا ہے کہ تنظیم کے چیئرمین شبیر احمد شاہ مسلسل غیر قانونی نظر بندی کا عزم وہمت کے ساتھ سامنا کر کے بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود عزم وحوصلے سے تحریک آزادی کی قیادت کرنے پر شبیر احمد شاہ کو سلام پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شبیر احمد شاہ کو اپنے اپنے سیاسی نظر یے کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر 36برس بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوںمیں گزارنے پڑے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ شبیر شاہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی ہمیشہ کوشش کی ہے اور انہوں نے کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ کبھی قبول نہیں کیا ۔ڈی ایف پی نے کہا کہ شبیر شاہ ثابت قدمی سے سیاسی مزاحمت کی ایک نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شبیر احمد شاہ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجودسخت حالات کو برداشت کرتے ہوئے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ بیان میںا افسوس کا اظہار کیا گیا کہ جیل انتظامیہ شبیر احمد شاہ کو ضروری طبی سہولیات فراہم نہیں کررہی۔ ڈی ایف پی نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں کے دوران جیل میں ان کی صحت انتہائی گرچکی ہے۔ بیان میںانسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیںاور شبیر احمدشاہ اور دیگر کشمیری نظر بندوں کی فوری رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
دریں اثناڈی ایف پی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے اسلام میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شبیر شاہ کو حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جاری جدوجہد میں بے مثال کردار کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے شبیر شاہ کی قوت ارادی اور ثابت قدمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے انکا جذبہ حریت توڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ شبیر شاہ کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کا نوٹس لیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button