APHC-AJK

مظفرا باد میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور مسلم سٹوڈنٹس آگنازیشن کے زیر اہتمام سیمینارکا انعقاد

مظفر آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ اور مسلم سٹوڈنٹس آگنازیشن کے زیر اہتمام آزادکشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس مظفرآباد میں ایک سیمینارکا انعقاد کیا گیاجس میں تحریک آزادی کشمیرمیں نوجوانوں کے کردارکو اجاگرکیاگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر،صدر مسلم لیگ نون آزادکشمیر شاہ غلام قادر،سابق امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی، ڈین کنگ عبداللہ کیمپس ڈاکٹر رفیق خواجہ اورڈاکٹرندیم حیدرنے بھی سیمینارمیں شرکت کی۔ مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی پشتیبانی کریں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں نوجوانوں نے تحریک آزادی کواپنے مقدس لہو سے سیراب کیااور ہزاروں نوجوانوں نے وطن عزیز کی آزادی کے لئے جام شہادت نوش کیاہے۔بھارت نے ہزاروں نوجوانوں اور قائدین کو سالہاسال سے دور دراز کی جیلوں میں پابند سلاسل کررکھا ہے۔ آزادی پسندوں کی جائیدادیں چھینی جاری ہیں اوران پر بے بنیاد الزامات لگا کر ملازمتوں سے برطرف کیا جارہا ہے۔بھارت علاقے کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے اور اس طرح ایک مسلم اکثریتی ریاست کو ہندو ریاست میں تبدیل کیاجا رہاہے۔ مقررین نے کہاکہ نوجوانوں پر ملی ، دینی اور قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارت سے آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔مقررین نے فلسطینیوں پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اوراقوام عالم پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوںکی نسل کشی روکیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں پر ظلم وبربریت کو روکنے اور انہیں حق خود ارادیت کا موقع فراہم کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ سیمینار میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ،سید گلشن احمد،زاہد اشرف،نذیر احمد کرنائی،محمد اشرف ڈار، عبدالحمید لون، عزیر غزالی، مشتاق الاسلام اوردیگرنے بھی شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button