مقبوضہ جموں و کشمیر

پاک فوج کے سربراہ کا کشمیریوں کو بہادرانہ جدوجہد پر خراج تحسین

راولپنڈی 05فروری ( کے ایم ایس ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیری عوام کو ان کے عزم اور بہادرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آرمی چیف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی محاصرے اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ اس انسانی المیے کو ختم کرنے اور تنازعہ کشمیر کو جموںوکشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button