مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھانے پر ترک صدر کے مشکور ہیں، ڈاکٹر فائی

واشنگٹن22 ستمبر (کے ایم ایس )
واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اوئیر نس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا خیرمقدم کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صدر اردوان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعے کے تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے ترکی کے موقف کا اعادہ کیاتھا۔ڈاکٹر غلام نبی فائی نے واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ترک صدر کے جنرل اسمبلی میں خطاب سے کشمیری عوام کو حوصلہ ملاہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اردوان نے دنیا بھر کی طرح کشمیر میں بھی امن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی طرف سے ترک صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کے پیغام کا مقصد تنازعہ کشمیر کے تمام فریقوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دینا ہے جوکہ حقیقی اور پائیدار امن کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔ ڈاکٹر فائی نے کہاکہ کشمیری عوام طویل عرصے سے اس دیرینہ تنازعے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام صدر اردوان کے اس موقف کی بھی حمایت کرتے ہیں جنرل اسمبلی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی برادری عالمی مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button