متحدہ مجلس علماء کا مولانا عباس انصاری کو زبر دست خراج عقیدت
سرینگر29اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سیاسی ، سماجی اورمذہبی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم متحدہ مجلس علماء نے اپنے سرپرست اعلیٰ میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام اراکین کی طرف سے فورم کے رکن اور معروف عالم دین مولانا عباس انصاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متحدہ مجلس علماء نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میںمولانا عباس انصاری کی دہائیوں پر محیط مذہبی خدمات، متحدہ مجلس علماء کے قیام میں ان کے کلیدی کردار اور شیعہ سنی اتحاد کے لیے ان کی مثبت کوششوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا عباس انصاری انتہائی سمجھدار اور دور اندیش عالم دین تھے جو ہر مرحلے پر کشمیری عوام کے اتحاد کے خلاف دشمن قوتوں کے منصوبوں کے بارے میں خبردار کیا کرتے تھے۔بیان میں کہاگیاکہ بزرگ عالم دین کے انتقال پر مجلس علماء کے تمام اراکین نہ صرف غمزدہ ہیں بلکہ انفرادی اور تنظیمی سطح پر مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے اور سوگوار لواحقین سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔متحدہ مجلس علماء میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، مسلم پرسنل لاء بورڈ، انجمن شرعی شیعیان، جمعیت اہلحدیث، جماعت اسلامی، کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام، انجمن تبلیغ الاسلام، جمعیت ہمدانیہ، انجمن علمائے احناف، دارالعلوم قاسمیہ، دارالعلوم بلالیہ، انجمن نصرت الاسلام، انجمن مظہرالحق، جمعیت الائمہ و علمائ، انجمن ائمہ و مشائخ کشمیر، دارالعلوم نقشبندیہ، دارالعلوم رشیدیہ، اہل بیت فائونڈیشن، مدرسہ کنز العلوم، پیروان ولایت، اوقاف اسلامیہ خرم سرہامہ، بزم توحید اہلحدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتیب، محمدی ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام، کاروان خاتم النبوت، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علماء و ائمہ مساجد، فلاح دارین ٹرسٹ، ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد، ادارہ وحدت المکاتب، دارالعلوم نٹی پورہ سرینگر اور دیگر مذہبی، سماجی اور تعلیمی انجمنیں شامل ہیں۔