مقبوضہ جموں و کشمیر

بنگلورو: بھارتی پولیس نے دو مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

 

بنگلور20ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں عروج ہیں ۔بنگلور میں بھارتی پولیس نے دو مسلم نوجوانوں کو مبینہ طور پر ایک شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایسٹ بنگلور کے ڈپٹی کمشنر پولیس سری ناتھ جوشی نے میڈیا بتایا ہے کہ پولیس نے ایک شخص پر جس نے ایک مسلمان عورت کو اپنی موٹر سائیکل پر لفٹ دی تھی پر حملہ کرنے کے جرم میں دونوں مسلم نوجوانوں کوگرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی شب بنرگٹا روڈ پر ڈیری سرکل کے قریب پیش آیاتھا۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق ڈی سی پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں گرفتار ملزمان ایک نجی بینک میں کام کرتے ہیں اور ڈیوٹی کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button