مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: نوجوان14ماہ کی غیر قانونی نظر بندی سے رہائی کے بعد گھر سے لاپتہ
سرینگر29جولائی( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان کالے قانون پلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چودہ ماہ کی غیر قانونی نظر بندی سے رہائی کے چند روز بعد گھر سے لاپتہ ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے کریم آباد کا رہائشی21سالہ نوجوان حنان یعقوب گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہے۔ نوجوان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حنا ن گزشتہ چودہ ماہ سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل میںنظر بند تھا اور اسے رواں ماہ کی 19تاریخ کو رہا کیا گیا تھا۔
اہلخانہ نے تھانے میں حنان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر دی ہے۔