مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے بڈگام میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے
سرینگر10اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بڈگام میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے وترہ ہیل میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی پولیس نے مقبوضہ علاقے میںاپنے سربراہ وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ تصادم کے دوران تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔