مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :ہائی کورٹ نے کشمیری صحافی کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیدی
سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک کشمیری صحافی کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قراردے دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس وی کے چٹرجی پر مشتمل ہائی کورٹ کے ایک بنچ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کشمیری صحافی ماجد حیدری کی نظر بندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو اسکی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔بھارتی پولیس نے ممتاز حیدری کو ستمبر 2023میں ایک جھوٹے میں گرفتار کر کے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیاتھا۔