بھارت

بھارت: اترپردیش میں جعلی مقابلے میں ملوث سابق افسر سمیت 13پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

لکھنو31جولائی(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں جعلی مقابلے میں ملوث ہونے پر ایک سابق افسر سمیت 13 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے علاقے چتراکوٹ میں ایک جعلی مقابلے کے سلسلے میں پولیس کے ایک سابق سپرنٹنڈنٹ سمیت 13 پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلیندر کمار رائے نے بتایاکہ خصوصی عدالت کے حکم کے مطابق بہل پوروا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ خصوصی جج ونیت نارائن پانڈے کی عدالت نے یہ حکم ایک خاتون نتھونیا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جاری کیاجس نے کہا کہ اس کے شوہر بھل چندر کو 31مارچ 2021کو پولیس کی ایک ٹیم نے اٹھایا اور ایک جعلی مقابلے میں قتل کردیا۔ اس کے وکیل راجندر یادو نے کہا کہ نتھونیا نے اس سلسلے میں پولیس سے رجوع کیا تھا لیکن پولیس نے اس کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی جس کے بعد اس نے عدالت کا رخ کیا۔ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے اس وقت کے ایس پی انکت متل، سب انسپکٹرز امیت کمار، سنتوش کمار، شراون کمار سنگھ اور انیل کمار ساہو، ہیڈ کانسٹیبل اوما شنکر، شیوانند شکلا اور رئیس خان اورکانسٹیبل دھرمیندر کمار ،راہول یادو، دین دیال سنگھ، رامکیش کشواہا، رمیش چندر اور کچھ نامعلوم لوگوںکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ افسر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف قتل،جان بوجھ کر چوٹ پہنچانے، اغوا اور ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button