بھارت

بھارت سے سکھ یاتری کل پاکستان پہنچیں گے

Sikhs-fear-Punjab-Canada-696x342

لاہور:سکھ مذہب کے پانچویں گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے کل ہفتہ کو پاکستان پہنچیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان سکھ گورو دواہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران اور ٹرسٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران سکھ یاتریوں کو انکا استقبال کریں گے۔ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق گورو ارجن دیو جی کی شہیدی دن کی مرکزی تقریب 16جون کو گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ مہمانوں کی رہائش،سیکورٹی اور سفری سہولیات سمیت دیگر تما م ضروری انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔تقریبات کی فول پروف سیکورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور رہائش،ٹرانسپورٹ،میڈیکل سمیت دیگر تمام سہولیات کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔یاتری کل لاہور سے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کیلئے روانہ ہوں گے،ایک دن قیام کے بعد10جون کو حسن ابدال سے ننکانہ صاحب آئیں گے جہاں پر گورو دوارہ جنم استھان میں قیام کے دوران 11جون کو گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد جائیں گے اور واپس جنم استھان ننکانہ صاحب میں قیام کریں گے۔یاتری 12جون کو ننکانہ صاحب سے گورو دوارہ کرتار پور صاحب نارووال جائیں گے جہاں ایک دن قیام کے بعد 14جون کوگورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کرتے ہوئے لاہور آئیں گے،گورو ارجن دیو جی کی برسی کی مرکزی تقریب 16جون کو گورو دوراہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری اور مقامی سکھ برادری،پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے رہنما شریک ہوں گے،بھارتی سکھ یاتری دورہ مکمل کرنے کے بعد17جون کو واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button