پاکستان

بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے تمام شہدا کوسلام پیش کرتے ہیں:وزیراعظم

اسلام آباد 05 اگست (کے ایم ایس )
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج بھارت کے 5اگست 2019کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں جن کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت تبدیل کرنا ہے۔
شہباز شریف نے آج متعدد ٹویٹس میں کہا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت نے مکمل استثنی کے ساتھ نہتے کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادر کشمیریوں نے نسل در نسل خوف، دھمکیوں ، ظلم وتشدد اور انسانی حقوق کی بدترین سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم ان کے عزم کو نہیں توڑ سکتے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آ ج ہم بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے تمام شہدا کو ان کی قربانیوں اور ان کے خاندانوں کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button