پاکستان

یاسین ملک کی غیر منصفانہ سزاکامعاملہ او آئی سی اور انسانی حقوق کمشنر کے ساتھ اٹھایا گیا ہے ، عاصم افتخار

اسلام آباد 03 جون (کے ایم ایس)
دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی بدنا م زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت کی طرف سے کشمیری حریت رہنمایاسین ملک کی عمر قید کی غیر منصفانہ سزا کامعاملہ اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری ،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر اور دوسرے عالمی فورموں پر اٹھایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عاصم افتخار نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں یاسین ملک کی غیر قانونی سزا کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یہ مسئلہ اٹھانے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے۔ایک اور سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کو پرامن اور مستحکم بنانے کیلئے افغانستان کے عبوری حکام اور دیگر کے ساتھ روابط سمیت دوسرے اقدامات جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button