پاکستان

اسلام آباد:” یوم یکجہتی کشمیر“ کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

WhatsApp Image 2024-01-17 at 12.34.19 PMاسلام آباد:05 فروری کو”یوم یکجہتی کشمیر“ کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اسلام آباد میںایک اجلاس کا انعقاد کیاگیا جسکی صدارت وزارت ا±مور کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری سید خالد علی رضا گردیزی نے کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں وزارت ا±مور کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری کے علاوہ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، اطلاعات و نشریات، پی ٹی وی، لوک ورثہ، پیمرا اور دیگر اہم اداروں کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔ وزارت امور کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے نہتے اور مظلوم لوگوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار ہمارا قومی فریضہ ہے جسکی انجام دہی کے لیے ہم کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر اس مرتبہ بھی حسب روایت پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا اوربھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کو یہ واضح پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان اور آزاد جموںوکشمیر کے لوگ انکے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
اجلاس میں تمام اداروں کے حکام نے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری تیاریوں سے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا ۔ اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری عبدالمتین شیخ بھی شریک تھے ۔انہوںنے اس موقع پر کشمیریوں کی بھر پور اختلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگ دراصل تکمیل پاکستان کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور وہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button