مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے سرینگر میں عزاداروں کو جلوس نکالنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا

سرینگر07اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے متعدد عزاداروں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب انہوں نے سرینگر کے کچھ علاقوں میں پابندیوں کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے محرم الحرام کے جلوس نکالنے کی کوشش کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عزادار سرینگر کے علاقوں جہانگیر چوک اور بٹہ مالو میںچھوٹے گروپوں میں جمع ہوئے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان میں سے متعددکو گرفتار کر لیا۔حکام نے 8 اور 10 محرم کے روایتی جلوسوں کو روکنے کے لیے سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں کرفیو جیسی سخت پابندیاں عائد کر دی اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔سرینگر کے علاقوں رام منشی باغ، کوٹھی باغ، مائسمہ، کرالہ کھڈ، شہید گنج، شیر گڑھی، بٹہ مالو، خانیار اور کرن نگر میں خاص طور پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ حکام نے وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔ پولیس نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سرینگر کے علاقے گرو بازار سے ڈل گیٹ تک محرم کے جلوس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ انتظامیہ نے سرینگر میں1989سے محرم الحرام خاص طور پر 8اور 10محرم کے جلوسوں پر یہ خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پابندی عائد کررکھی ہے کہ یہ جلوس بھارت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button