مقبوضہ جموں و کشمیر

بجبہاڑہ سے راجوری کے ایک شخص کی لاش برآمد 

body

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بجبہاڑہ کے علاقے گدھن جی پورہ میں دریائے جہلم سے راجوری کے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ ایک شخص کی لاش جس کی شناخت رومی شرما کے نام سے ہوئی ہے، بھارتی پولیس اور مقامی لوگوں نے دریائے جہلم سے برآمد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر موت کی وجہ ڈوبنا ہے، طبی معائنے کے بعد اصل تفصیلات کی تصدیق ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ لاش بوسیدہ ہوگئی ہے اور اسے طبی وقانونی کارروائی کے لیے سب ڈویژنل اسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button