مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر حملے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار ہلا ک
سرینگر15اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک حملے میں زخمی ہونے والے بھارتی پولیس کے اہلکار نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
پولیس اہلکار اتوار کو سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک حملے میں شدید زخمی ہوگیاتھا۔زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔آخری اطلاعات آنے تک نوہٹہ اور سرینگر کے دیگر علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھا۔اس سے قبل اتوار کو ضلع کولگام میں دستی بم کے ایک حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔