مقبوضہ جموں و کشمیر
اودھم پور میں فائرنگ کے واقعے میں وی ڈی جی اہلکار زخمی
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع ادھم پور کے ایک دور افتادہ علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی)کا ایک اہلکارہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع میں بسنت گڑھ کے علاقے پنارا سے اس وقت پیش آیا جب وی ڈی جی اہلکار پولیس اہلکاروںکے ہمراہ جنگل کے علاقے میں گشت کررہے تھے۔نامعلوم مسلح افراد نے گشتی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میںایک وی ڈی جی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔