مقبوضہ جموں و کشمیر

صحافیوں کیساتھ بہیمانہ برتاﺅ پر”کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس “ کی بھارت پر تنقید

نیویارک15دسمبر(کے ایم ایس)امریکہ میں قائم” کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس “نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے چار اور بھارت کے تین صحافی مسلسل دوسرے برس بھی جیل میں ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ بہیمانہ برتاﺅ پر بھارت کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کشمیری صحافیوں آصف سلطان، فہد شاہ اور سجاد گل کو الگ الگ مقدمات میں عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا ہے۔
سی پی جے نے کہا کہ جیل میں موجود سات میں سے چھ صحافیوں سے دہشت گردی سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ تین صحافی ایک سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں۔تنظیم کی پریس ریلیز کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت سات صحافی آصف سلطان، صدیق کپن،گوتم نولکھا، منان ڈار، سجاد گل ، فہد شاہ اور روپیش کمار سنگھ اس وقت قید میں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button