مقبوضہ جموں و کشمیر

پیپلز لیگ کی مختار احمد وازہ کی گرفتاری کی مذمت

 

سرینگر25 ستمبر (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے پیپلز لیگ کے چیئرمین محتار احمد وازہ کو اسلام آباد قصبے سے گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے مختار احمد وازہ کو اسلام آباد میں انکے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ی کے بعد انہیں اسلام آباد قصبے کے شیر باغ تھانے میں منتقل کیا گیا۔تنظیم نے مختار احمد وازہ کی گرفتار ی کی مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button