مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ عمر فاروق دنیا کی 500بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

سرینگر:
غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر دنیا کی 500بااثرترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اردن میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے گیارہویں مرتبہ میر واعظ عمر فاروق کو دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیاہے۔ آر آئی ایس ایس سی اردن نے میرواعظ کے بارے میں کہاکہ وہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ بات چیت کی حمایت کرتے رہے ہیں تاکہ کشمیری عوام کی خواہشات کو پورا کیا جا سکے۔ میر واعظ کی چار سال تک گھر میں نظربندی کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشہ ماہ ستمبر میں ان کی رہائی اور جامع مسجد میں ان کی آمد کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھے گئے ۔رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر ایک آزاد تحقیقی ادارہ ہے جس کا تعلق رائل البیت انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک تھاٹ سے ہے جو ایک غیر سرکاری بین الاقوامی اسلامی ادارہ ہے جس کا صدر دفتر اردن کے دارالحکومت عمان میں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button