مقبوضہ جموں و کشمیر

خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کااسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

IMG-20211203-WA0021اسلام آباد 03 دسمبر (کے ایم ایس)
خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرے میں شریک حریت رہنمائوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ایک سوی سمجھی سازش کے تحت کشمیریوں کو عمر بھر کیلئے معذور کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے مہلک پیلٹ گنز سے دو سو سے زائد کشمیریوں کو بینائی سے محروم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشیُ جاری رکھے ہوئے ہیں۔حریت قائدین نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حالیہ دنوں میں کشمیریوں نوجوانوں کے قتل پر شدید تشویش ظاہر کی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کے عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و تشدد کی شدید مذمت کی جارہی ہے ۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے علاقائی امن کو دائو پر لگادیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت عالمی برادری کی تشویش کو نظرانداز کرکے مقبوضہ علاقے کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کو غیر موثر کرنا چاہتا ہے ۔ حریت قائدین نے کہاکہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد کا سلسلہ بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی بے مثال قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکزی نگاہ بن گیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button