پاکستانسمینارسید علی گیلانی

کشمیری سیدعلی گیلانی کے مشن کی تکمیل تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ، مشعال ملک

راولپنڈی یکم ستمبر(کے ایم ایس )
پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے واضح کیا ہے کہ کشمیری عوام اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ بھارتی غلامی سے آزادی کے قائد حریت سید علی گیلانی کے مشن کو پورا نہیں کرلیاجاتا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی کو بھارتی قبضے کے خلاف عمر بھر جدوجہد کرنے پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ مشعال ملک نے جو کہ غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں کہا کہ سید علی گیلانی نے عمر بھرتحریک آزادی کشمیر کیلئے جدوجہد کی اور بھارت کے فسطائی اورظالم چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گیلانی صاحب کے مشن کو اپنی آخری سانس تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے عزم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوںنے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد پر کبھی سمجھوتہ نہ کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ سیدعلی گیلانی نے تنازعہ کشمیر پر اپنے غیرمتزلزل موقف کی وجہ سے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ بھارتی جیلوں میں گزارا۔انہوں نے کہا کہ 249سال قبل بابا بلھے شاہ کے جسد خاکی کی بھی بے حرمتی کی گئی تھی اور ان کے جنازے کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کی نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور تدفین کے بعد بھی ان کی قبر کو سب جیل قرار دیدیا گیا جس سے بھارتی حکومت کے ناقابل تصور خوف کااظہار ہوتا ہے۔مشعل ملک نے کہا کہ سید علی گیلانی بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کے علمبردار تھے اور ان کی میراث کشمیر کے حال اور آنے والی نسلوں کی رہنمائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے واضح کیاکہ بھارتی حکام قائد حریت کو نظربند رکھ کر ان کے عزم کو توڑنا چاہتے تھے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی کشمیر کاز کے لیے عمر بھر جاری رہنے والی جدوجہد کو کشمیرکی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا اور وہ ساری زندگی جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے پرجوش حامی تھے۔اس موقع پر بار راولپنڈی کے صدر ایڈووکیٹ ارشد مجید ملک، سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ مبشر رفیق، سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سردار عبدالرزاق اور سبین حسین نے بھی خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button