پاکستان

یوم دفاع وشہدائ: فوجی قیادت کا شہدائ، ان کے اہلخانہ،جنگی ہیروز کو خراج عقیدت پیش

752935_36559487اسلام آباد 06ستمبر (کے ایم ایس)یوم دفاع وشہدا پرجوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین، سروسز چیفس اورملک کی مسلح افواج نے شہدا ، ان کے اہلخانہ اورجنگی ہیروزکوخراج عقیدت پیش کیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک کی فوجی قیادت نے اس دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ6 ستمبر 1965 کو ایک چھوٹی اوربہادر فوج نے لگن، یقین اورپیشہ وارانہ عزم کے ساتھ عددی لحاظ سے اپنے سے بڑی فوج کوپسپاکردیا۔فوجی قیادت نے کہاکہ آج کادن اوراس سے منسلک ہیروز کی قربانیاں ہماری آئندہ نسلوں کے لئے حوصلہ افزاء ہیں۔آئی ایس پی آرنے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج تمام اندرونی وبیرونی خطرات کیخلاف مادروطن کے دفاع کویقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button