پاکستان

تنازعہ کشمیر کو باوقار طریقے سے حل کرنے کے لئے تدبیر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا: نواز شریف

images

لاہور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہاہے کہ ہمیں مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کے لئے باوقار طریقے سے کوششیں کرنا ہونگی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نواز شریف نے لاہور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کے لئے تدبیر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہمسایوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے پاکستان کے دورے پر نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب اہم پیش رفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی طرف سے تختہ الٹنے سے قبل دونوں رہنمائوں نے اس مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
نواز شریف چار سال کی جلاوطنی کے بعدآج(ہفتے کے روز) دوپہرکو دبئی سے اسلام آباد پہنچے جہاں سے وہ جلسے سے خطاب کے لئے لاہور روانہ ہوگئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button