مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق عبداللہ نے ہسپتال میں مولانا عباس انصاری کی خیریت دریافت کی

سرینگر04ستمبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے سرینگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں زیر علاج کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما مولانا عباس انصاری کی خیریت دریافت کی ہے۔
فاروق عبداللہ نے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ ان کے ہمراہ پارٹی رہنما ناصر اسلم وانی، تنویر صادق اور سلمان علی ساغر بھی تھے۔
دریں اثنا ء کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں ایک بیان میں ممتاز صحافی مزمل جلیل کی والدہ محمودہ فاضلی کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔انہوں نے مزمل جلیل اور مرحومہ کے دیگر لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوارخاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button