مقبوضہ جموں و کشمیر

ککرناگ میں بھارتی فوج نے عسکریت پسندوں کے آگے ہتھیار ڈالے، غیرملکی اخبار 

 

 

Army in Kulgamاسلام آباد 15 ستمبر (کے ایم ایس)

ایک بنگلہ دیشی انگریزی اخبار نے سوشل میڈیا اکاونٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں درحقیقت اس جھڑپ میں عسکریت پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں جو 13 ستمبر بروز بدھ شروع ہوئی تھی۔

بنگلہ دیشن کے دارلحکومت ڈھاکہ سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے اخبار ڈیلی سن نے کوکرناگ جھڑپ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا”یئر آپریشنز سنڈیکیٹ نامی اکاو¿نٹ نے ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے ۔تصویر کے ساتھ درج عبارت سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی فورسز نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

اخبار نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی مختلف پوسٹوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جھڑپ میں بھارتی فورسز نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، کرنل اور میجر نے ترقی کے لالچ میں آپرشن پر گئے اور اپنی جانیں کھودیں، بھارتی فوج نے کرنل منپریت سنگھ ، میجر آشیش اور ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کو تن تنہا عسکریت پسندوں کے حوالے کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button