پاکستان

بھارتی حکام یاسین ملک کے اہلخانہ کو جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت دیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد، 08 ستمبر (کے ایم ایس)دفتر خارجہ نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے اہلخانہ کو جیل میں انکے ساتھ ملاقات کی اسی طرح سے اجازت دیں جس طرح پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کے اہلخانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے آج ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ یاسین ملک کو بھارتی حکام نے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ بین الاقومی اصولوں کے مطابق انکے اہلخانہ کوان سے ملاقات کی اجازت دے۔انہوں نے عالمی برادری پربھی زور دیا کہ وہ بھارت کے اس غیر انسانی رویے کا نوٹس لے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button