پاکستان

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی اقدامات سے امن کو شدید دھچکا لگا ہے، صدر علوی

اسلام آباد 02 ستمبر (کے ایم ایس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیے جانے والے اقدامات خطے میں امن کے لیے سنگین دھچکا ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے ترک خبر رساں ایجنسی ”انادولو “کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ۔صدر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن مقبوضہ علاقے میں بھارت کے اقدامات سے امن کو شدید دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر عارف علوی کہا کہ پاکستان کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے حملوں پر بھی تشویش ہے اور جس طرح سے وہاں مسلمانوں کو تنہا کیا جا رہا ہے مسلم دنیا کو اس بات پر بھی تشویش ہے ۔
صدر نے کہا کہ ایک آزاد ملک ہونے کے ناطے پاکستان کسی پولرائزیشن کا خواہاں نہیں اور نہ ہی کسی کیمپ میں رہنا چاہتا ہے۔
ترکیہ کے صدر کے رواں ماہ دورہ پاکستان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان بہت گہرا اور دیرپا رشتہ ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button