اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا حریت رہنماء چوہدری شاہین کے اعزاز میں استقبالیہ
اسلام آباد 12ستمبر(کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء چوہدری شاہین اقبال کے اعزاز میں اسلام آباد میں ایک استقبالیہ دیاگیا ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، سید یوسف نسیم ،محمدفاروق رحمانی ،غلام محمد صفی اور دیگر نے چوہدری شاہین اقبال کو مقبوضہ کشمیر سے بیس کیمپ آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر چوہدری شاہین اقبال نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے حریت قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے پر مبارک بات پیش کی۔ انہوں نے زور دیاکہ ہمیں متحد ہو کر بھارتی جارحیت کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنا ہو گا کیونکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر نے کے بعد کشمیری عوام کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے ہر طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مل کر بھارت کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ چوہدری شاہین اقبال نے مزید کہا ہمارے کندھوں پر تحریک آزادی کواسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے حوالے سے بھاری ذمہ داریاں ہیں۔ اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دیگر رہنماء شیخ متین, شیخ محمد یعقوب، محمد رفیق ڈار، راجہ خادم حسین،جاویداقبال بٹ حاجی سلطان بٹ، سید اعجاز رحمانی، سید مشتاق حسین، مشتاق احمد بٹ، شیخ ماجد، گلشن احمد، زاہد اندرابی، منظور احمد ڈار، محمد اشرف ڈار عدیل مشتاق، میاں مظفر، کفایت حسین رضوی، محمد شفیع ڈار، عبدل مجید لون، اشفاق بھلوال، امتیاز احمد بٹ، قاضی عمران، خالد شبیر اور امتیاز وانی بھی موجود تھے ۔