مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر14ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے نوگام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔