مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک نے اپنے خلاف جھوٹے مقدمے کی عدالتی سماعت میں ذاتی طورپر پیش ہونے کا مطالبہ دوہرایا

سرینگر20 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اپنے خلاف تین دہائیوں سے زائد عرصہ قبل درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں عدالت میں ذاتی طورپر پیشی کا اپنامطالبہ دہرایا ہے۔
محمد یاسین ملک نے یہ مطالبہ آج جموں کی ٹاڈا عدالت میں مقدمے کی ورچوئل سماعت کے دوران دہرایا۔ یہ مقدمہ 1990میں بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل سے متعلق ہے۔لبریشن فرنٹ کے سربراہ نے ایک بار پھر گواہان پر جرح کے لیے ذاتی طورپر عدالت میں پیشی کا مطالبہ کیا۔عدالت نے مقدمے کی اگلی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button