مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں سب کچھ تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے

jammuجموں 15 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے سیاسی وسماجی رہنماوں نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت مقبوضہ علاقے میں ہر چیز کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور کشمیریوں کو بلا لحاظ رنگ و نسل اور مذہب اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحدہونا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آج جموں کے علاقے آر ایس پورہ میں مودی حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور-A 35 کی منسوخی کے بعد نئی دہلی کشمیری عوام سے سب کچھ چھین رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے وسائل، ہماری نوکریاں، ہماری زمینیں سب کچھ برائے فروخت رکھ کر جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات کو نقصان پہنچایاگیا۔مقررین نے کہاکہ جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے یہاں بیرونی لوگوں کو آباد کیا جا رہا ہے۔ حریت رہنما میر شاہد سلیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے جمہوری اور سیاسی حقوق کے لیے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کیا جا رہا ہے اور اس کے لوگوں کے تمام حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں عوام کے مفادات کو خاطر میں لائے بغیر من مانی احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔احتجاجی ریلی سے کئی سکھ، دلت اور جاٹ رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button