مقبوضہ جموں و کشمیر

عمر عبداللہ کی کشمیری پنڈت کے قتل کیخلاف احتجاج کے شرکاء پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت

Umar-Abdullahسرینگر 13مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے گزشتہ روز بڈگام میں کشمیری پنڈت کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھارتی پولیس کی طرف سے شدید لاٹھی چارج سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کی سخت مذمت کی ہے ۔
عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں پولیس کی اس وحشیانہ کارروائی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ”یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ پر امن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھارتی پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کے ظلم و تشدد کا نشانہ بنناجموں و کشمیر کے عوام کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے”۔انہوں مزیدکہا کہ قابض انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو کم سے کم انہیں احتجاج کا حق تو دیاجاناچاہیے۔عمر عبداللہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر امن و امان سے کوسوں دور ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ امن کی کوئی دلیل نہیں بلکہ یہ اقتصادی سرگرمیوں کا ایک پیمانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف جمہوری نظام کی موجودگی کو ہی امن و امان سے تعبیر کیاجاسکتا ہے اور مقبوضہ کشمیر اس وقت امن و امان سے کوسوں دور ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے بڈگام میں ایک کشمیری پنڈت راہل بٹ کو گولیاں مار کر قتل کردیاتھا،جس کے بعد بڈگام سمیت وادی کشمیر کے متعدد اضلاع میں کشمیری پنڈتوں احتجاجی مظاہرے کئے تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button