بھارت :میگھالیہ اور آسام کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، سیاہ جھڈنے لہرائے گئے ، گاڑیاں نذ ر آتش
گوہاٹی23 نومبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاستوں میگھالیہ اور آسام کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ دونوںکے درمیان تناﺅ اور کشیدگی میں گزشتہ روز اس وقت اضافہ ہوا جب آسام پولیس نے گزشتہ روز میگھالیہ کے سرحدی گاو¿ں مکروMukrohمیں چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میگھالیہ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ آسام پولیس اور فارسٹ گارڈز نے ریاست میں داخل ہو کر بلا اشتعال فائرنگ کی اور چھ افراد مار ڈالے۔ واقعے کے خلاف سٹوڈنٹس یونین نے پورے میگھالیہ میں احتجاجی جلوس نکالے۔ آسام اور میگھالیہ کے درمیان سرحد کے ساتھ متنازعہ علاقوں کی وجہ سے پہلے سے ہی تعلقات کشیدہ ہیںاور مکرو واقعے نے کشیدگی میں تیزی لائی ہے۔
آسام حکومت کا کہنا ہے کہ مکروہواقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکی پولیس نے غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے والے ایک ٹرک کو روکنے کی کوشش کی اور اہلکاروں نے اپنی جان بچانے کے لیے فائرنگ کی۔