بھارت

آسام کی جیلوں میں بند 61فیصد قیدی مسلمان ہیں: اعدادوشمار

نئی دہلی20ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام کی جیلوں میں بند61فیصد قیدی مسلمان ہیں جبکہ ریاست میں مسلمانوں کی کل آبادی صرف 34فیصد ہے۔
بھارت کی جیلوں کے اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ ہمنتا بسوا سرما کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے آسام میں پولیس کارروائی کے 161واقعات ہوئے جن میں 51افراد ہلاک اور 139زخمی ہوئے۔ ان میں سے کم از کم 22 مسلمان تھے۔اعداد و شمار کے مطابق 2021میں بھارتی جیلوں میں موجود کل قیدیوں میں سے 30فیصد مسلمان تھے جبکہ ملک میں مسلمانوں کی آبادی صرف 14.2فیصد ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ کئی بے گناہ مسلمانوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button