بھارت

بھارت :کیرالہ کے کالج میں مسلمان طلباء کونمازکے لئے جگہ فراہم کرنے سے انکار

download (4)ترواننتا پورم: بھارتی ریاست کیرالہ میں کالج کے حکام نے مسلمان طلباء کونماز ادا کرنے کے لئے ایک علیحدہ جگہ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع ارناکولم کے علاقے مووتوپوزا میں نرملا کالج کے مسلمان طلباء نے نماز پڑھنے کے لیے جگہ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جسے کالج حکام نے مسترد کردیا۔اس واقعے نے بھارت کے تعلیمی اداروں میں مذہبی آزادی کے حوالے سے بحث کو جنم دیا ہے۔مسلمان طلباء نے کالج کے حکام سے درخواست کی کہ وہ ان کے لئے نماز پڑھنے کے لیے ایک کمرہ مختص کریں۔ ان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا جس سے کالج میں کشیدگی بڑھ گئی۔ کالج کے پرنسپل فادر کنڈن فرانسس نے کہا کہ کالج نماز کے لیے کمرے کی اجازت نہیں دے سکتاکیونکہ کئی میٹر کے فاصلے پر مسجد موجود ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button