پاکستان

بھارت میں اقلیتوں پر ظلم وستم اور کشمیریوں پر جاری جبر دنیا کے لیے باعث تشویش ہونا چاہیے، حنا کھر

نیویارک22 ستمبر (کے ایم ایس) وزیر مملکت برائے امورخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت، انتہا پسندی اور اقلیتوں پر ظلم و ستم اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں کشمیریوں کے خلاف جاری جبر عالمی برادری کے لیے سخت باعث تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔
وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے یہ بات نیویارک میں امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی راشدحسین کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اورپاکستان کی پارلیمنٹ اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مذہبی تنوع پاکستان کی طاقت ہے اور مذہبی اقلیتیں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت، انتہا پسندی اور اقلیتوں پر ظلم و ستم جبکہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں کشمیریوں کے خلاف اس کا مسلسل جبر عالمی برادری بالخصوص امریکہ کے لیے شدید تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔
راشد حسین نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں، املاک اور انفراسٹرکچر کے نقصان پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مذہبی آزادی سے متعلق معاملات پر امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مسلسل روابط کو سراہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button