پاکستان

بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک اور مذموم سازش رچا لی

اسلام آباد 28 اکتوبر (کے ایم ایس)حال ہی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے پر مایوسی کا شکار بھارت نے پاکستان کو ایک بارپھر عالمی ادارے کے ریڈار پر واپس لانے کی سازشیں شروع کر دی ہیں۔
بھارت نے اپنے تازہ ترین اقدام میں 26 نومبر 2008 کو ہونے والے ممبئی حملوں میں پاکستان میں مقیم افراد کو ملوث کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔
بھارت نے آج ممبئی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے انسداد دہشت گردی کے اجلاس میں ایک آڈیو کلپ چلایا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ پاکستان میں مقیم ساجد میر کی آواز ہے جو ممبئی حملوں کی ہدایت کر رہا تھا۔ بھارتی حکام نے اس اجلاس کے دوران پاکستان کے ایک اعلیٰ حساس ادارے کو بھی ملوث کیا۔
بھارت جھوٹے فلیگ آپریشن کرنے کا عادی ہے اور وہ پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اسے ان آپریشنوں میں ملوث کرتا ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے ساتھ ساتھ پلوامہ، پٹھان کوٹ، ا±وڑی اور جموں میں بھارتی ائر فورس کے اڈے پر حملہ بھی بھارت کی طرف سے پاکستان اور اس کے حساس اداروں کو بدنام کرنے کے لیے کیے گئے جھوٹے فلیگ آپریشنوںکی واضح مثالیں ہیں۔ ایسے واقعات کے ذریعے بھارت اسلام آباد کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سابق افسر آر وی ایس مانی نے جولائی 2013 میں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی ) کے ایک سابق افسر نے بتایا تھا کہ بھارتی حکومت نے خود 2001 کے پارلیمنٹ حملے اور ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم کے باوجو د ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ جمعہ (21 اکتوبر) کو پاکستان کو اپنی گرے لسٹ سے باضابطہ طور پر نکالنے کا اعلان کیا۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجہ کمار نے پیرس میں کیا۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی حکام نے انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے نظام میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے مشترکہ 34 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف اس اہم پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان اب زیادہ مو¿ثر طریقے سے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹ سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button