بھارتی ائیر لائنز اسپائس جیٹ کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

نئی دلی 05 جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی ائیر لائنز اسپائس جیٹ کی دلی سے دبئی جانے والی پروازSG-11نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسپائس جیٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لائٹس میں خرابی کے باعث اسپائس جیٹ کے بوئنگ 737طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے اورطیارے پر سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔انہوں نے کہاکہ لینڈنگ کے دوران کسی ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا اور طیارے نے نارمل لینڈنگ کی ۔ اس سے قبل طیارے میں کسی خرابی کی کوئی اطلاع نہیں تھی اوردوسرا طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو لے کر دبئی جائے گا۔
واضح رہے کہ2جولائی کو بھی اسپائس جیٹ کی دلی سے جبل پور جانے والی ایک پرواز نے بھی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: