بھارت
بھارت نے جنگی ہیلی کاپٹر LCHکو فضائیہ کے بیڑے میں شامل کردیا
نئی دلی03اکتوبر(کے ایم ایس)
بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے مقامی ساختہ جنگی ہیلی کاپٹر LCHکو باضابطہ طورپر فضائیہ کے بیڑے میں شامل کردیا ہے ۔
یہ ملٹی فنکشنل جنگی ہیلی کاپٹر مختلف قسم کے میزائل فائر کرنے اور ہتھیاروں کے استعمال کی صلاحیت رکھتا ہے جسے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر بنیادی طور پر بالائی علاقوں میں تعینات کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی نے رواں برس مارچ میں 15مقامی لائٹ اٹیک ہیلی کاپٹر LCHکی خریداری کو منظوری دی تھی۔ یہ ہیلی کاپٹرہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ سے 33ارب 87کروڑ میں خریدے گئے ہیں۔ ان میں سے 10ہیلی کاپٹر فضائیہ کے لیے ہیں اور پانچ بھارتی فوج کیلئے ۔یہ ہیلی کاپٹر ‘اسٹیلتھ ٹیکنالوجی ، بکتر بند حفاظتی نظام، نائٹ اٹیک اور ایمرجنسی لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔