بھارت

راجستھان : ناتجربہ کاری ،بھارتی فوج نے مشق کے دوران 3 میزائل غلط داغ دیے

جیسلمیر25 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں بھارتی فوج نے مشق کے دوران تین میزائل غلط فائر کردیے۔
فائرنگ کی مشق پوکھران فیلڈ فائرنگ رینج میں ہو رہی تھی کہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے تین میزائل غلط فائر ہوگئے۔تینوں میزائل رینج سے باہر ہو کر مختلف دیہات میں کھیتوں میں جا گرے جس سے زور دار دھماکے ہوئے۔ تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل امیتابھ شرما نے کہا کہ میزائل ایک فوجی مشق کے دوران غلط فائر کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دونوں بھی بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران ایک گاﺅں پر ماٹر گولہ پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
9مارچ2022کو بھارتی براہموس میزائل پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا اور میاں چنوں کے قریب گرکر تباہ ہو گیاتھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button