بھارت

نئی دلی: سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے قانونی مشیر کی خود کشی

نئی دلی02ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی ) کے ایک نائب قانونی مشیر نے دارلحکومت نئی دلی میں اپنی رہائشگاہ پر خود کشی کر لی ہے۔
خودکشی کرنے والے سی بی آئی کے نائب قانونی مشیر کی شناخت 48سالہ جتیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آج صبح تقریبا 6بجکر45منٹ پر ڈیفنس کالونی پولیس اسٹیشن میں ایک شخص کے خودکو پھندہ لگا کر خودکشی کرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس کے بعد کرائم برانچ اور فارینزک موبائل ٹیم موقع پر پہنچی۔انہوں نے کہاکہ جتیندر کمار کا تعلق ریاست ہماچل پردیش سے تھا ۔ انہوں نے کہاکہ لاش کے پاس سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button